شریک ہوں اور تازہ ترین معلومات حاصل کریں

ثروت حسین

  • غزل


میں جو گزرا سلام کرنے لگا


میں جو گزرا سلام کرنے لگا
پیڑ مجھ سے کلام کرنے لگا

دیکھ اے نوجوان میں تجھ پر
اپنی چاہت تمام کرنے لگا

کیوں کسی شب چراغ کی خاطر
اپنی نیندیں حرام کرنے لگا

سوچتا ہوں دیار بے پروا
کیوں مرا احترام کرنے لگا

عمر یک روز کم نہیں ثروتؔ
کیوں تلاش دوام کرنے لگا

RECITATIONS نعمان شوق



00:00/00:00 میں جو گزرا سلام کرنے لگا نعمان شوق

Leave a comment

+